تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ سے لکھا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا، دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 19, 2022






