عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے: قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے لہٰذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں، ممکن ہے یوٹرن خان کو ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔