آزربائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزربائیجان لازوال رشتے میں منسلک ہیں اور ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ قریب آرہے ہیں۔
آذربائیجان کے بحالی آزادی کے دن کی یادگار کے حوالے سے آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کئے گئے آزربائیجان کے لسانی و ثقافتی مرکز کو آزربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے کتب تحفتا مہیاء کی گئیں۔
مرکز میں آزربائیجان میں بحالی آزادی کے دن کے موقع پر آزربائیجان کے سفیر خضر فرھادو نے سینٹر کے منتظمین اور طلباء سے خطاب بھی کیا۔ آزربائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزربائیجان لازوال رشتے میں منسلک ہیں اور ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ قریب آرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں قائم آزربائیجان کے لسانی و ثقافتی مرکز انتہائی کردار کا حامل ہے اور اس کو بہتر سے بہتر بنانے اور فعالیت کو مزید پر زور کرنے میں آزربائیجان کا سفارت خانہ ہر طرح کا تعاون کرے گا۔






