پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل اسلام آباد میں سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے.
سربراہپی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس مسلم لیگ( ن )کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔