وزیراعظم شہباز شریف کی فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نےکہا ہے کہ ‘اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو’۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ، پاکستان کےمؤقف کو تسلیم کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک باد ہو، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

Pakistan ?? exiting the FATF grey list is a vindication of our determined and sustained efforts over the years. I would like to congratulate our civil & military leadership as well as all institutions whose hard work led to today’s success. Aap sab ko bohat bohat Mubarak 🙂
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتاہوں اور مبارک باد دیتا ہوں، اتحادی جماعتوں اور قائدین کا بھی شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔