ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی۔
آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گری جب کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 152 رنز پر گری جب گلین فلپس کو 12 رنز بنا کر واپس پولین جانا پڑا۔
آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر کین ولیمسن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ورلڈ کپ میں ہم تازہ دم ہوکر آئے ہیں۔ کین ولیمسن نے کہا کہ موسم خراب تھا، میچ کا ہونا خوش آئند ہے۔