ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ آئر لینڈ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔
آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔






