بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کو کتنا مارک کرتے ہیں؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیائے کرکٹ کے اہم بلے باز کو طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن جس بیٹر کی دنیا دیوانی ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو کیا مارکس کرتے ہیں؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کے لیے ریمارکس کسی اور سے لینے کے بجائے ان سے خود لیے۔انسٹاگرام پر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بابر اعظم سے بطور کھلاڑی انہیں 100 میں سے مارک کرنے پر سوال کیا گیا ؟
سوال کے جواب میں بابر نے پاور میں خود کو 100 میں 70، اسٹروک رینج میں100 میں سے 80، اسپن بولنگ کے خلاف 100 میں 75، پیس بولنگ کے خلاف 90 اور فیلڈنگ پر خود کو 100 میں سے 60 نمبر دیے۔