عمران خان کی دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشت گری کے مقدمے میں 31 اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جواد حسن عباس نے کی۔ عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے 31 اکتوبر تک ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔