ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کا زمبابوے کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررقہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین شنتو 71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔