عمران خان نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ 
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے ‎خونی مارچ کا اعتراف کر لیا ہے، ’بیلٹ‘ یا ’بلڈ شیڈ‘، ’بندوقوں‘ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، عوام نے فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ اور ڈکیتیاں دیکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 6 ماہ سے ملک پر انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں: عمران خان
انہوں نے مزید لکھا کہ عوام نے 6 ماہ سے بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔
مریم اورنگزیب کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو ’کنٹینر خان‘ کا لقب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔

فارن فنڈڈ فتنہ نے انقلاب نہیں اپنے #خونی_مارچ_نامنظور کا اعتراف کر لیا ہے ‘بیلٹ’ پر ‘بلڈ شیڈ ‘ بندوقوں’ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے۔6 ماہ سے انقلاب نہیں،عوام نے فارن فنڈد فتنہ توشہ خانہ ڈکیتیاں بشرا بی بی کے ہیرے,زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے,شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے https://t.co/mOKktpyOLd
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 31, 2022