جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان نے کر دیا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک فوج کو غیر آئینی کام نہ کرنے پر غدار کہا گیا۔ جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان نے کر کے بھارت کو جشن منانے کا موقع دے دیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کو جشن منانے کا موقع دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چيئرمين پاكستان علماء کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے افواج پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ عمران خان کے الزامات کی وجہ سے دشمن قوتیں خوش ہورہی ہیں۔
علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی مضبوطی ہے، رات کی تاریکی میں بڑا بھائی، بہت اچھے، دن کے اجالے میں جانور کہا جاتاہے۔