سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گھڑی اسکینڈل میں نیا موڑ آ گیا اور نئے سوالات پیدا ہو گئے۔
عمران خان نے گھڑی خریدنے کے لیے توشہ خانے میں جو 2 کروڑ روپے جمع کرائے وہ کہاں سے آئے؟ انھوں نے جس دن 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گھڑی بیچی اسی روز 2 کروڑ روپے توشہ خانے میں جمع کیسے کرا دیے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ خریدار سے پیسے پہلے پکڑے اور توشہ خانے میں پیسے بعد میں جمع کرائے اور پھر گھڑی نکلوائی؟
عمران خان نے توشہ خانے سے 2 کروڑ میں گھڑی خریدنے کی جعلی رسید تو نہیں بنوائی؟
اگر گھڑی واقعی 2 کروڑ میں خریدی اور بیچنے سے پہلے خریدی تو عمران خان کے پاس یہ 2 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟
یاد رہے کہ تین روز قبل جیو نیوز عمران خان کو غیر ملکی سربراہوں سے ملنے والے تحائف کے خریدار عمر فاروق کو سامنے لایا تھا تاہم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے الٹا جیو نیوز اور اینکر شاہزیب خانزادہ کے خلاف لندن اور دبئی میں قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔






