برازیل کے اسکول میں فائرنگ سے 2 ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






