ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کپتان بابراعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
 ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراؤنڈ کے باہر اور اندر نظر آئے، ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔
گرین شرٹس کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، آصف علی اور حیدر علی کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں اسپین بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار نبھائیں گے۔
فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف کے ساتھ نسیم شاہ ہوں گے، پلیئنگ الیون میں شاہنواز دھانی ہوں گے یا محمد حسنین یہ میچ سے پہلے طے ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم میں کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول تو بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں بھی ان کے پاس ایک سے بڑھ کرایک پیسر اور اسپنرز موجود ہیں۔
شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے میں دونوں ممالک کے بڑے بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریرت بھمرا کو مِس کریں گے۔