عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں: فواد چوہدری

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے خلاف بدزبانی سامنے آئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں، سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کی عوام کا حق ہے۔