اینٹی کرپشن پنجاب نے (ن) لیگی ایم این اے کو گرفتار کرلیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق ملزم اشرف نے سرکاری اراضی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم اشرف پر الزام ثابت ہونے پراینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔