دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے انتقال کرگئے

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، لیجنڈ فٹبالر کینسر میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیت چکے ہیں، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ ستمبر 2021 میں ان میں بڑی آنت کا کینسر تشخیص کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پیلے بیماری کی وجہ سے اسپتال پہنچے تو اُن کا مرض سنبھل نہ سکا، 21 دسمبر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیلے کا کینسر پھر سے بڑھ چکا ہے اس لیے اُن کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے، تاہم اسپتال داخلے کے ایک ہفتے بعد وہ وفات پا گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرض بڑھنے کے باعث پیلے کے کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جو اُن کی موت کا سبب بنا۔
پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔