گنگچھے میں تین روزہ شیوک ونٹر فیسٹیول کا آغاز

گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خپلو سٹی پارک میں تین روزہ شیوک ونٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  تین روزہ شیوک ونٹر فیسٹیول میں آئیس ہاکی، والی بال، شارٹ پٹ، بسرا، رسہ کشی، پنڈوک اور ٹیکو پولو کے مقابلے ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہتمام کردہ اس ایونٹ میں راک کلائمنگ، مے فنگ، میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ ہو گا۔

تین روزہ ایونٹ میں دیسی کھانوں کا سٹال لگے گا ہوٹل ایسوسی ایشن گانچھے نے تمام مہمانوں کے لئے ہوٹل رینٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ایونٹ کا مقصد گانچھے میں سرمائی سیاحت اور علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور گانچھے کی قدیم تہذیب و ثقافت سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔