ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں

حکومت کا بڑا ریلیف: سیلاب متاثرہ صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

حکومتِ پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق متاثرہ صارفین جنوری سے جون 2026 تک اپنے اگست مزید پڑھیں

ایرانی صدر کی سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین نے تعریفوں کے انبار لگا دیے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں سرکاری عہدیداروں کے ایک گروہ کے ساتھ سائیکل چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں صدر پزشکیان کا مزید پڑھیں

دوحہ میں آج پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات، قطر نے ثالثی کا کردار سنبھال لیا

افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متوقع ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کا وفد، جس مزید پڑھیں

خواب میں عامر لیاقت کو دیکھا تھا، یاسر حسین کا انکشاف

معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مرحوم مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔ اداکار یاسر حسین کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میر علی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنانے کی مزید پڑھیں

لاہور میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، 600 سے زائد کارکن گرفتار

پنجاب میں مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 624 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بدستور مزید پڑھیں