ادرک کے حیرت انگیز طبی فوائد

غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی سبزی ادرک انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
ادرک کے انسانی صحت پر کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرےادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی ویرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔
ہاضمے کے لئے مفیدادرک کو نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ گو کہ روائتی طبی تحقیق میں ادرک کے بےتحاشہ فوائد بتائے گئے ہیں۔ تاہم 2019 میں شائع ہونے والے جریدے کے مطابق کھانے کے بعد شوگر کی بلند سطح کی وجہ سے پیٹ خالی ہونے کی فطری شرح کو کم کرسکتا ہے۔ یہ شوگر کی اعلی سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو راحت بخش کرنے میں مدد کرتا ہے ، اس طرح یہ کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزا کو علیحدہ کرنے میں بھی کارآمد ہے۔
گیس کے مسائل کے لئے کارآمدگیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جسم میں موجود غیر ضروری گیس بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ ادرک کا چھوٹا سے ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔
معدے کے السر ختم کرےادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، السر معدے میں زخم کرتے ہیں جس سے انسانی صحت کے لئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
جگر کے لئے مفیدٹیوبرکلاسیس کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپاٹوٹوکسیٹی سے بچاتی ہے۔
موٹاپے سے بچائےایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کےخلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
دل کی صحت کے لئے مفیدادرک جسم میں کولیسٹرائل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔
ذیابطیس کو کنٹرول کرےادرک ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جلد کے لئے مفیدادرک کی چائے کا روزانہ استعمال آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
دمہ میں آرامصدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔
متلی کی کیفیت سے نجاتتحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کینسر کے مریضوں پر کیمو تھراپی کے بعد جب طبیعت خرابی اور جی متلانے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی ادرک کا استعمال کارگر ثابت ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت