گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 5 مغوی بازیاب

گھوٹکی کے علاقے کچے میں پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں تاوان کیلئے اغوا کیے گئے 5 شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کچے میں آپریشن کیا گیا ہے جس میں ڈاکووں سے مقابلے کے بعد پولیس نے 5افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
مغویوں کو ایک ماہ سے لیکر 4ماہ تک یرغمال بنایا گیا تھا ، بازیاب ہونے والے افراد کا تعلق پشین ، کوئٹہ ، تنگوانی اور حیدر آباد سے ہے۔
پولیس کے مطابق مغویوں سے 30 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک کا تاوان مانگا گیا تھا۔