موسم گرما آتے ہی اپنے جسم کو ترو تازہ رکھنے کے لیے اپنی غذاؤں اور طرزِ زندگی میں چند تبدیلیاں کرنا بے حد ضروری ہوتا تاکہ ہم گرمیوں میں بھی توانا رہ سکیں۔
ماہرین صحت متعدد غذاؤں کو گرمی میں جسم میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
سلاد پتااس سبزی میں 90 فیصد تک پانی موجود ہوتا ہے، اور یہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور اس سبزی میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اومیگا تھری، آئرن اور صحت کے لیے فائدہ مند فائبر بھی اس کو اہم بناتے ہیں۔ سلاد پتا کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
گوبھیاس سبزی میں 89 فیصد پانی شامل ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ موسم گرما میں الرجی کے خلاف بہترین غذا مانی جاتی ہے۔ گوبھی میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ فائبر کی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے۔ گوبھی سلفر سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنی جلد کو خشک رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
سیباس پھل میں 86 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر اور وٹامن سی بھی شامل ہے اور یہ گرمی میں پانی کی کمی کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سیب دل کو طاقت دیتا ہے اس کے علاوہ اس میں فاسفورس پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مفید اور ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ سیب جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت بھی دیتا ہے۔
چاولپکے یا ابلے ہوئے چاولوں میں 70 فیصد پانی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ موسم گرما میں پانی کی کمی ہونے سے روکتے ہیں اور انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
دہیدہی چونکہ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اور موسم گرما میں اس کا استعمال کرنے سے نہ صرف آپ ترو تازہ رہتے ہیں بلکہ اس کو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، دہی کو روانہ غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہونے کے ساتھ پیٹ اور آنتوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔






