مالک مکان نے دو بچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تار تار کر دی

راولپنڈی(مائی نیوز……..طلعت عباس شاہ)مالک مکان نےدوبچوں کی ماں بیوہ عورت کی عزت تارتارکردی-درخواست دینے چوکی گلزار قائد جانا بھی مہنگا پڑگیا اہلکارنےبھاری رشوت لےکرعورت کی عزت کا سودا کر ڈالا-تھانہ ایئرپورٹ کے اہلکاروں کی نااہلی کرپشن اور بھتہ خوری کی انگنت کہانیاں-پولیس اہلکار چوری ڈکیتی لوث مار تو روک نہ سکے اب شہریوں کی عزتوں کے سودے بھی کرنے لگے-شہادت کالونی کی رہائشی بیوہ دوبچوں کی ماں کےدل دہلا دینےوالےبیان نےسرشرم سےجھکادیئےمگرمتعلقہ تھانےکےاہلکاروں کوشرم تک نہ آئی-خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے شہادت کالونی میں رہائش پذیر ہوں میرے دو بچے ہیں میرے خاوند کا انتقال ہو گیا ہے اور کرائے کے مکان میں اپنا اور بچوں کا سر چھپائے بیٹھی ہوں مالک مکان رضوان نامی شخص جو اب ملک سے باہر چلا گیا ہے اس نے مجھ سے کرایہ وصولی کے لئے اپنے بھائی فیضان نامی شخص کو چھوڑ رکھا ہے جو انتہائی بدتمیز گھٹیا اور بلیک میلر ہے خاتون کا کہنا ہے کہ فیضان کو میں گھر کا کرایہ دینے گئی تو اس نے مجھے اپنے گھر اندر آنے کا بولا اور کہا کہ آپ سے بات کرنی ہے میرے اندر آنے پر اس نے دروازے کی کنڈی لگا دی اور زبردستی مجھے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا میرے شور کرنے واسطے ڈالنے کے باوجود بھی اس نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا میرے کپڑے پھاڑے اورمجھےشدید ذدوکوب کیا میں بےبس ہوگئی میرے تھانے میں درخواست دینے کا سن کر اس نے کہا کہ میں نے تمھاری ویڈیو بنا لی ہے اگر کسی کو بھی بتایا تو میں تمھاری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دونگا یہ سن کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی اور مجبورا خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا مگر فیضان نے اسی طرح چار ماہ مجھے بلیک میل کر کے میری عزت سے کھیلتا رہا اور شادی کرنے بہانا بھی بناتا رہا کہ میں تم سے شادی کرونگا ایک روز میں نے تنگ آ کر پولیس ون فائیو پر کال کر دی پولیس کے آنے پر اس نے پولیس اہلکاروں سے لین دین کر لیا اور الٹا مجھے ڈرامے دھمکانے لگا میں درخواست دینے چوکی گلزار قائد پہنچ گئی وہاں موجود طارق نامی اے ایس آئی نے بھی میری درخواست لینے سے انکار کر دیا الٹا فیضان سے صلح صفائی کرنے کا بولنے لگا کہ تم عورت ہو بدنام ہو جاؤ گی اسکا کچھ نہیں جائے گا اگر اس پر پرچہ بھی کرا دو گی تو وہ باہر آ کر تمھیں نہیں چھوڑے گا تمھیں اور تمھارے بچوں کو قتل کر دے گا بہتر یہی ہے اپنی درخواست واپس لو اور چپ چاپ چلی جاؤ طارق نامی پولیس اہلکار نے فیضان سے لا کھوں روپے رشوت لے اسے جانے دیا اور میری درخواست کو پھاڑ دیا میری پولیس کے اعلی افسران آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ مجھے فیضان نامی شخص سے اپنی اور اپنے بچوں کی جان کا بھی شدید خطرہ ہے مجھے تحفظ دیا جائے اور اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اسکے ساتھ کرپٹ پولیس اہلکاروں کو بھی قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ میں اپنے بچوں سمیت سی پی او آفس کے باہر خودکشی کر لونگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں