عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے؛ جاوید لطیف

میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے کوئی اس کو باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ باہر کی قوتیں پاکستان میں مداخلت کر رہی ہیں۔ کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟ یہ چاہتے ہیں قوم کو ریلیف نہ ملے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو ماضی میں سزا دی جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی، پی ٹی آئی کی قیادت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، کیا ماضی میں پاکستان مخالف قوتوں کے خطوط آئے تھے؟