جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور شمولیت کرنے والے نئے اراکین سے ملاقات ہوئی۔ سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی پی 265 سے رئیس اکمل وارن،سردار شمشیر مزاری، پی پی 279سید قاسم علی شمسی، فریحہ بتول، پی پی 278سے عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے رسول بخش جتوئی، پی پی 269,پیر جعفر مزمل شاہ، پی پی 277 سے سردار اللہ وسایا جبکہ چنو لغاری پی پی 273,محمد علمدار عباس قریشی، این اے179 ملک عبد الغفار ارائیں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے حلقہ پی پی 209 سے تعلق رکھنے والی زوجہ عطا قریشی، یاس عطا قریشی، سید جمیل شاہ، سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد، بلال مصطفیٰ، سید تحسین نواز، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب، میاں امیر حیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی، مزمل خان، عمر مسعود فاروقی نے بھی سابق صدر سے ملاقات کے بعد پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر گزشتہ روز نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں، جہاں اُن کا قیام کئی روز ہوگا اور اس دوران وہ سیاسی طور پر بھرپور متحرک بھی ہوں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015