معیشت کو غیر ملکی امداد سے آزاد کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے وزیراعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ روپے کو مستحکم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لئے وزیراعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہمیں اپنی معیشت کو غیر ملکی امداد سے آزاد کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، پانی و خوراک کا تحفظ، سستی توانائی اور منصفانہ و پائیدار ترقی ملک کے قومی مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے میں بھی مدد دے گا۔