امریکا کے معروف کرکٹر اور بیٹر آرون جونز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آرون جونز کو الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی… 31 سالہ آرون جونز اس وقت سری لنکا میں جاری امریکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا حصہ تھے، جہاں 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی جا رہی تھی۔ امریکا کی جانب سے تاحال ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان تھا کہ کیمپ میں موجود 18 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ معطلی کے بعد آرون جونز اب انتخاب کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرون جونز پر عائد الزامات کی اکثریت 24-2023 کے بیم 10 (Bim10) ٹورنامنٹ سے متعلق ہے، جو بارباڈوس میں منعقد ہوا تھا اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس کے علاوہ دو الزامات بین الاقوامی میچز سے بھی متعلق ہیں۔






