سکردو: دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، تین افراد جاں بحق

سکردو کے سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق دیوسائی حادثے میں جانبحق دو افراد کی لاشیں گہری کھائی سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسر جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا یے۔ دونوں زخمی رشتے میں باپ بیٹی ہے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں تاہم وہ ذہنی طور پر متاثر ہیں۔