کراچی: پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق دو ملزمان کورنگی کازوے ندی پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جہاں گشت پر مامور پولیس پارٹی کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکٸو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی موٹرساٸکل سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سے ایک پسٹل اور چھیننے ہوٸے موباٸل فون برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق  گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوٸی ہے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔