الیکشن کمیشن کا نگران وزیر خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ شاہد خٹک نے نوشہرہ میں سیاسی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی تھی۔ تنقید کرنے پرالیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ یکطرفہ قرار دے دیا۔ اسی حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبھی خط دیا ہے۔ خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی اور واضح کیا کہ تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کیےجائیں۔