آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو کالعدم تنظیموں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں اور افغان سرزمین پر کارروائی کی چھوٹ پر تحفظات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے فورٹ بالا حصر ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا شمالی میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کے بہادر قبائل کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے ان کے ناقابل یقین عزم کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ، پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے تاکہ علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مستحکم اور پرامن ماحول بنایا جا سکے۔ جنرل عاصم منیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا علاقائی امن، استحکام کے لیے نقصان اور عبوری افغان حکومت کی جانب سے دوحہ امن معاہدے سے انحراف ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو کالعدم تنظیموں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں اور افغان سرزمین پر کارروائی کی چھوٹ پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے انہیں یقین دلایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس کا نظریہ کسی بھی قبیلے کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا اور وہ ہر مشکل میں ریاست کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آرمی چیف نے ضم شدہ اضلاع اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کو بلند کرنے کے لیے جاری کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے اپنے ان خیالات کا اظہار بھی کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو کانوں اور معدنیات کے بڑے ذخائر، سیاحت کے لیے بھی خوبصورت علاقوں سے بھی نوازا گیا ہے جو یقیناً لوگوں کی فلاح کے لیے علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی کیونکہ انہوں نے مادر وطن کے امن اور خوشحالی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ وقت تمام قبائلی علاقوں کو ترقی دینے اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ میں پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ٹی ٹی پی خوارج کے لیے لائف لائن بننے والے نارکو کے خطرے کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشت گردی میں اضافہ دہشت گردوں کی جانب سے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی ایک بے سود کوشش ہے، تاہم دہشت گردوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ اگر وہ اپنی غلط راہ پر گامزن رہے تو وہ تباہ ہونے سے پہلے ریاست پاکستان کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ داروں اور پولیس کے بہادر قبائلیوں، افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان بھر میں امن و عامہ کی صورت حال خراب ہوئی ہیں اور دہشت گرد گروپس کی جانب سے حملے بلاروک ٹوک جاری ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 12 جولائی کو ژوب میں واقع گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 فوجی جوان شہید اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے ژوب کینٹ میں علی الصبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا اور تنصیب میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے روکا اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد چھوٹی جگہ پر محدود ہوگئے۔ کلیئرنس آپریشن کی تکمیل کے بعد جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے مزید 5 جوان بھی شہید ہوگئے اور تعداد 9 ہوگئی جبکہ اس دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ بعد ازاں 16 جولائی کو ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے آدھی رات کے بعد کینٹ کے علاقے میں حملے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس سے ناکام بنایا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے اہم مطالبہ
- تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند، آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان
- پاکستان کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
- پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے، عباس عراقچی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






