نظامِ شمسی میں 80 ہزار سال بعد دم دار ستارے سوچن شان ایٹلس (A3) کی آمد ہوئی ہے۔ سوچن شان ایٹلس (A3) کو گزشتہ سال 9 جنوری کو چین کی پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے نظامِ شمسی کے مضافات سے چکر لگاتے ہوئے 80 ہزار سال بعد دوبارہ نظامِ شمسی میں داخل ہوا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ دم دار ستارہ سورج کے قریب تر ہے، اس لیے اس کی روشنی اپنے عروج پر ہے اور ستمبر کے آخر سے اکتوبر کے وسط تک انسانی آنکھ سے اس کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سب سے پہلے یہ دم دار ستارہ جنوبی نصف کرے سے سفر کرتے ہوئے شمال کی جانب بڑھا، شمالی نصف کرے میں یہ مشرقی یا پھر جنوب مشرقی افق میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان صبح کے وقت طلوعِ آفتاب سے قبل نظر آئے گا۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ 3 اکتوبر کے بعد یہ دم دار ستارہ سورج کی طرف نیچے کی جانب جانا شروع کر دے گا اور پھر جب 12 اکتوبر کو یہ زمین کے بہت زیادہ قریب آ جائے گا تو شام کے وقت آسمان پر نظر آئے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس دم دار ستارے کا نظارہ کرنے کی اطلاع دے چُکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015