قدرت کے مطابق کلونجی میں سوائے موت کے ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس بات کو اب سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ ہم بتاتے ہیں آپ کو سائنس کے مطابق کلونجی کی اہمیت و افادیت اور اس کے چند مفید نسخے۔۔۔ 1: اینٹی آکسائیڈینٹ کی خُوبیاںکلونجی میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹس جسم کے سیلز کو نقصان پہنچانے والی فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں اور کینسر کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ 2: کولیسٹرول میں کمیکلونجی میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہے اور یہ ہمارے جسم کے بڑھے ہُوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 3: بیکٹریا سے نجاتکلونجی میں اینٹی بیکٹریل خُوبیاں شامل ہیں جو بہت سے جراثیموں کو جسم میں پیدا ہونے سے روکنے اور بیکٹریا انفیکشنز کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 4: جگر کی حفاظتکلونجی جگر کے زخموں کو آرام دینے اور اس کو خراب ہونے سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ 5: سوزش میں کمیکلونجی میں طاقتور اینٹی اینفلامیٹری ( سوزش ختم کرنے والی) خُوبیاں شامل ہیں جو جسم کے اعضا کو دائمی سوزش سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں- کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے:1: کھانسی اور الرجی کے لیےایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھی چائے کی چمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے صبح نہار مُنہ اور رات کو کھانے کے بعد استعمال کرنے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ 2: شوگرچائے کے قہوے میں آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈال کر صبح اور رات سونے سے پہلے پینا انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔ 3: دل کی بیماریوں میںایک کپ بکری کے دُودھ میں آدھی چائے کا چمچ کلونجی کا تیل پینے سے ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ 4: یادداشت بڑھانے کے لیےدس گرام پودینے کے پتے پانی میں اُبال کر آدھاچمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے استعمال کرنے سے یادداشت طافتور ہوتی ہے۔ 5: خُوبصورتی کے لیےایک چمچ زیتون اور آدھا چمچ کلونجی کا تیل چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔۔۔






