اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کا تیار کردہ ’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ ریکارڈ قیمت 2 ارب 17 کروڑ روپے میں فروخت ہوگیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں مذکورہ کیلا آرٹ کی فروخت کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں کو آن لائن خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عام دیوار پر ٹیپ کی مدد سے چپکائے گئے کیلے کا آرٹ زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوگا، تاہم خریدار نے آرٹ کو انتہائی زیادہ قیمت پر خرید کر سب کو حیران کردیا۔ ’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ کو کرپٹو کرنسی کے چینی تاجر نے ریکارڈ 62 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی دو ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خرید کر سب کو پیچھے چھوڑا۔ کیلا آرٹ خریدنے والے تاجر نے فوری طور پر مجموعی رقم منتظمین کو ٹرانسفر کردی جب کہ خریدار کو پہلے ہی بتایا دیا گیا کہ کیلے کے خراب ہونے پر کیلے کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہوگی۔ مذکورہ کیلا آرٹ پہلی بار دسمبر 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس میں عام دیوار پر ایک ٹیپ کی مدد سے تازہ اور عام کیلا لٹکایا جاتا ہے۔ مذکورہ آرٹ میں اور کوئی بھی چیز شامل نہیں ہوتی، عام دیوار پر کیلے کو ٹیپ سے لٹکا کر اسے ’کامیڈین‘ آرٹ کا نام دے دیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلے کو ہر 24 گھنٹے تبدیل کردیا جاتا ہے۔ خریدار مذکورہ ٹیپ کو حاصل کرنے کے بعد اپنی من پسند کسی بھی دیوار پر چپکا کر اس میں کیلے کو لٹکا دیتا ہے اور وہ ہر روز کیلے کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔ پہلی بار مذکورہ کیلا آرٹ کو 2019 میں پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا لیکن اب ریکارڈ قیمت پر اسے 2 ارب 17 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کیلا آرٹ کی قیمت اور خریداروں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی رقم کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ مذکورہ آرٹ کے اطالوی آرٹسٹ وقفے وقفے سے کیلا آرٹ کو فروخت کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں اور وہ ہر بار دو سے تین کیلے فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں اور ان کے کیلے ان کی توقع سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔ سال 2019 میں دیوار پر لٹکائے گئے ان کے آرٹ کیلے کو امریکا کی ایک کامیڈین فنکار نے کھالیا تھا، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی مانگنے سے بھی انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کوئی آرٹ نہیں کھایا بلکہ ایک عام کیلا کھایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






