امریکی حکومت نے چین کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر چینی حکومت نے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی وزیر تجارت نے امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین نےٹک ٹاک کی فروخت کے مجوزہ معاہدے کی منظوری نہ دی تو امریکا میں اس کی سروس بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ٹک ٹاک کے اُس الگورتھم پر کنٹرول حاصل ہونا چاہیے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلاتا ہے۔ امریکی وزیر تجارت نے واضح کیا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت چین یا بائٹ ڈانس ایپ کا ایک چھوٹا سا حصہ رکھ سکتے ہیں لیکن اصل کنٹرول امریکیوں کے پاس ہوگا۔ ٹیکنالوجی امریکیوں کی ہوگی، اور الگورتھم بھی امریکی کنٹرول میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین اس ڈیل کی منظوری دیتا ہے تو یہ معاہدہ ہو جائے گا لیکن اگر وہ رکاوٹ ڈالتے ہیں تو ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا اور یہ فیصلے بہت جلد ہونے والے ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ رواں سال بہار میں ایک معاہدے پر بات چیت جاری تھی جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی سرگرمیوں کو ایک نئی امریکی کمپنی کے تحت چلایا جانا تھا۔ جس کا کنٹرول اکثریتی طور پر امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوتا۔ تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کے اعلان کے بعد بیجنگ نے واضح اشارہ دیا تھا کہ وہ اس معاہدے کی منظوری نہیں دے گا، جس سے یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک تین بار اس قانون کے نفاذ سے متعلق ڈیڈلائن مؤخر کر چکے ہیں حالانکہ اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کی فروخت یا بندش کا عمل 19 جنوری 2025 میں ہی مکمل ہو جانا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جون میں ایک حکم نامے کے تحت ٹک ٹاک کی امریکا میں سرگرمیوں کو ستمبر 17 تک جاری رکھنے کی مشروط اجازت دی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015





