دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ہے، جس کے ذریعے روزانہ کروڑوں پیغامات صارفین کے درمیان بھیجے اور موصول کیے جاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات اہم واٹس ایپ پیغامات جنہیں ہم ڈیلیٹ کرتے ہوئے جلد بازی میں یا غلطی سے’ڈیلیٹ فار می‘کردیتے ہیں یا پھر پوری چیٹ ہسٹری ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو ایسے میں انہیں ری اسٹور کیسے کیا جائے؟ ۔ زیر نظر مضمون میں واٹس ایپ کے ’ڈیلیٹ فار می میسجز‘ واپس لانے (ری اسٹور) کا طریقہ بیان کیا گیا ہے مذکورہ فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ’میسج ڈیلیٹ فار می‘ کے جملے کے ساتھ ان ڈو کا آپشن نظر آئے گا۔ ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔ مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈز کا وقت ہوگا کیونکہ اس کے بعد یہ آپشن از خود غائب ہوجائے گا۔ آڈیو میسج بھیجنے کا آسان طریقہ اس علاوہ اگر آپ کچھ ٹائپ کیے بغیر دوستوں کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لیے اینڈرائیڈ فون کے ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں۔ یا بس ہائے گوگل کہیں، جس سے فون میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ متحرک ہوجائے گا۔ پھر سینڈ اے واٹس ایپ میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) کہیں۔ اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ کی جانب سے میسج کے بارے کہا جائے تو اپنے میسج کو ریکارڈ کرادیں، مگر بولنے کے دوران زیادہ دیر تک چپ رہنے سے گریز کریں۔ جب میسج مکمل ہوجائے گا تو گوگل اسسٹنٹ اسے سینڈ کردے گا اور اس کی سینڈ کنفرمیشن اسکرین نظر آئے گی۔ ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آپ اس طریقے سے آڈیو میسج بھی بھیج سکتے ہیں جس کے لیے گوگل اسسٹنٹ اوپن کرکے سینڈ اے واٹس ایپ آڈیو میسج ٹو (کانٹیکٹ کا نام) بولنا ہوگا۔ اور پھر جو بولیں گے وہ آڈیو میسج کے طور پر سینڈ ہوگا۔






