ایپل نے حال ہی میں اپنے تین میک بکس کو “متروک” (ناقابل استعمال) قرار دے دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کسی بھی پروڈکٹ کو یہ درجہ بندی اس وقت دی جاتی ہے جب اس کی لانچنگ کو سات سال مکمل ہو جائیں۔ یہ مدت اس وقت سے شمار کی جاتی ہے جب ڈیوائس پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے… متروک قرار دیے جانے والے ماڈلز میں 2015 کا 11 انچ میک بُک ایئر اور 2017 کے 13 انچ و 15 انچ میک بُک پرو شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں، کیونکہ ایپل نے ان ڈیوائسز کو چند سال قبل “ونٹیج” قرار دیا تھا، جو مستقبل میں متروک ہونے کی ابتدائی علامت ہوتی ہے۔ اب باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ یہ پرانے میک بکس مزید اپڈیٹس یا ہارڈویئر سروس کے اہل نہیں رہیں گے۔ ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ نہ ہی کمپنی اور نہ ہی اس کے سروس پارٹنرز ان ماڈلز کے پرزے فراہم کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کی متروک ایپل ڈیوائس خراب ہو جائے، تو وہ مستقل طور پر خراب سمجھی جائے گی۔ جب تک کہ آپ کسی دوسری مشین سے پرزہ نکال کر استعمال نہ کر سکیں۔ ایپل متروک ٹیکنالوجی کی مرمت نہیں کرتا، لیکن اگر بیٹری کو تبدیل کیا جائے تو یہ ممکن ہے۔






