پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرمیوں کی نگرانی اور ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کے لیے پہلا انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سینٹر کے ذریعے آن لائن مواد کا تجزیہ، سیکیورٹی چیلنجز کی مانیٹرنگ اور انسدادِ دہشتگردی سے متعلق اقدامات کو… انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے ذریعے سوشل میڈیا اورڈیجیٹل پلیٹ فارمز مانیٹر کیے جاسکیں گئے۔ ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔ ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کرے گا۔ ، ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔ سینٹر سے آنے والی انفارمیشن پرچیف منسٹر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایمرجنسی میں فوری فیصلے کرنے کا اہل ہوگا۔ ڈیٹاسینٹرز اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ انٹیلی جنس ریکارڈ محفوظ کریں گے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کےلیے موبائل وینز اور یو اے وی ڈرونز استعمال ہوں گے۔ محفوظ روشن پنجاب فیزون پر13ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔






