ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کے لیے مزید خصوصی آفرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق شائقین کے لیے تین مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں، جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان، اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز دیکھ سکیں گے۔ دوسرے پیکج کی قیمت 525 درہم رکھی گئی ہے، جس میں سپر فور کے تین میچز شامل ہیں۔ تیسرا پیکج بھی 525 درہم کا ہے، جس میں سپر فور کے دو میچز کے ساتھ ساتھ فائنل میچ بھی شامل ہوگا۔ آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ٹکٹ آفس بھی کھولے جائیں گے۔






