غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شعبہ کیمسٹری نوبیل انعام میٹل آرگینک فریم ورک میں تحقیق پر دیا گیا۔ یہ نوبیل انعام پانے والو ں میں سو سو مو کیتا گاوا، رچرڈربسن اور عمریاغی شامل ہیں۔ شعبہ کیمسٹری کا نوبل انعام 3 کیمیادانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ گزشتہ روز فزکس کے شعبے میں امریکہ کے تین سائنسدانوں کو نوبیل انعام سے نواز دیا گیا تھا۔ فزکس میں نوبیل انعام جان کلارک، مائیکل ڈیوریٹ اور جان مارٹینس کو دیا گیا۔ اور تینوں سائنسدانوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔ ان سائنسدانوں کو یہ انعام برقی سرکٹس میں میکروسکوپک کوانٹم میکینیکل ٹنلنگ اور توانائی کی مقداری سطحوں کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ اکیڈمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سال کی دریافت نے کوانٹم ٹیکنالوجی کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کی ہے۔ جس میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کرپٹوگرافی اور کوانٹم سینسرز شامل ہیں۔ نوبیل انعام کے ساتھ 1.1 کروڑ سویڈش کرونز (تقریباً 12 لاکھ امریکی ڈالر) کی انعامی رقم بھی دی جاتی ہے۔ جو مساوی طور پر تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نوبیل انعامات کا آغاز 1901 میں ہوا تھا۔ اور یہ طبیعیات، کیمیا، طب، ادب، امن اور معاشیات جیسے شعبہ جات میں نمایاں خدمات پر دیئے جاتے ہیں۔ طبیعیات کا شعبہ نوبیل کی وصیت میں سب سے پہلے درج کیا گیا تھا۔ اور آج بھی اسے سائنسی دنیا کا سب سے معتبر اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز 2025 کا نوبیل انعام برائے طب امریکی سائنسدان میری برنکاؤ، فریڈ ریمزڈیل اور جاپانی سائنسدان شیمن ساکاگُچی نے مشترکہ طور پر جیت لیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ
- وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کردیا
- ایران امریکا معاہدہ؛ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات اچانک منسوخ، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
- امن مذاکرات: اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ایران نے بھی دورہ سوئٹزرلینڈ ملتوی کردیا
- ایرانی قوم کوفتح ملے گی، مذاکرات کا مطلب دشمن کا مؤقف قبول کرنا نہیں ہوگا، سپریم لیڈر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






