دبئی ایئر شو میں جنگی طیارے کی تباہی کے بعد بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے، آرمینیا کی حکومت نے بھارت سے تیجَس طیاروں کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ آرمینیا نے بھارت سے تیجس طیاروں کی خریداری روک دی، آرمینیا کے بھارت کے ساتھ 12تیجس طیاروں کی خریداری پرمذاکرات جاری تھے، آرمینیا نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا سودا طے پانے سے پہلے ہی مذاکرات ختم کردیے۔ ہفتے کو دبئی ائیر شو میں تیجس کے ایروبیٹک مظاہرے کے دوران طیارہ گرگیا تھا، حادثے میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر نمنش سیال ہلاک ہوگیا تھا۔ دبئی ایئر شو میں حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر نمنش سیال کی میت ان کے آبائی گاؤں پتیالکر، کنگرا (ہماچل پردیش) پہنچائی گئی، جہاں اتوار کے روز ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ آخری رسومات روایتی طریقوں کے مطابق ادا کی گئیں، جن میں گن سالیوٹ، جلوس اور پھول چڑھانے کی تقریب شامل تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے اس تازہ اعلان نے اسرائیل کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ اسے اس سودے سے خاطر خواہ آمدنی کی توقع تھی۔ آرمینیا، بھارت اور طیارہ ساز کمپنی ہال کے ساتھ 12 تیجَس طیاروں کی خریداری کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت کر رہا تھا، اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ تیجَس کے لیے پہلا برآمدی آرڈر ہوتا۔ تیجَس لڑاکا طیارے کی تیاری 1982 میں شروع ہوئی تھی، جب بھارت خود کو دنیا کے بڑے اسلحہ برآمد کنندگان و درآمد کنندگان میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تیجَس طیارہ دراصل بھارتی میگ-21 طیاروں کی جگہ لینے کے لیے بنایا گیا تھا، جنہیں رواں سال آخر کار گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر، پہلی کھیپ میں تیار کیے گئے صرف 40 تیجَس طیارے اب تک بھارتی فضائیہ کو ملے ہیں۔ بہتر ورژن اے-1 کے 97 یونٹس کی تیاری شروع ہو چکی ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد اسے مغربی لڑاکا طیاروں کے زیادہ قریب لانا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ اس کی تیاری میں اسرائیلی نظام استعمال کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






