پہلا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے  نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جب کہ تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم ٹریوس ہیڈ کی قیادت میں میتھیو شارٹ، کیمرون گرین ، میتھیو رنشا، کوپر کونلی، مچل اوون، جوش فلپس، جیک ایڈورڈ، زیویر بریٹ لیٹ، ایڈم زمپا اور ماہلی بیئرڈ مین پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد  شامل ہیں۔