کراچی میں اگلے چند دنوں میں مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔ حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے، اس سسٹم سےفی الحال تیز ہواؤں اور گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہوسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہ سکتا ہے۔