عراق میں امریکی ملٹری بیس پر پہلی بار براہ راست راکٹ حملہ

عراق میں امریکی ملٹری بیس پر پہلی بار براہ راست راکٹ حملہ ہوا، دفاعی سسٹم حملہ روکنے میں ناکام ہو گیا، جہاز کو آگ لگ گئی۔ الجزیرہ کے مطابق یہ راکٹ امریکی فوج کے زیرِ استعمال وکٹری بیس کو نشانہ بنا کر داغے گئے، جو بغداد سے تقریباً بیس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جو ڈرون حملوں کے بجائے راکٹ فائر کیے جانے کے باعث تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فضائی دفاعی نظام ان راکٹوں کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں ایک عراقی اسپیشل فورسز کے ٹرانسپورٹ طیارے کو نشانہ بنایا گیا اور وہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ وکٹری بیس کو اس طرح براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے