سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس

خیبرپختونخوا کےعلاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،زلزکہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی،زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔