میانوالی: گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری، لوک گلوکار سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق

میانوالی کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار شرافت علی جاں بحق ہوگئے۔ گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے تاہم فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے تاہم فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون تھے۔