لیموں کی خوشبو آپ کو افسردگی اور اضطراب کے حملوں کی صورت میں آپ کی مدد کرسکتی ہے لیموں کے بہت سے فوائد ہم سنتے آئے ہیں یہ ہماری روزمرہ کی خواراک میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ٹاکس میں بھی اہم کام کرتا ہے وزن کو کم کرنا ہو چاہے سلاد میں استعمال کرنا ہو یہی نہیں بلکہ گرمی کی شدت سے بچنے میں بھی لیموں پانی اہم ہوتا ہے۔ لیموں دراصل وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں یہ صحت مند ’فائٹونیوٹرینٹس‘ سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ فائٹو نیوٹرینٹس آپ کے جسم کے اندر نام نہاد فری ریڈیکلز کی تلاش میں جاتے ہیں جوکہ نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ اسی لئے اگر آپ اپنی صبح کا آغاز لیموں کے رس کے ساتھ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرتے ہیں تو اس کی بدولت ہاضمے کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے لیموں کے پانی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے صبح خالی پیٹ پینا ضروری ہے۔ اس طرح جب آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی بات آتی ہے تو یہ سب سے زیادہ مؤثر ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ وزن میں کمی میں بھی مدد کرتا ہے. لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈپریشن اور اضطراب کی کیفیت میں بھی لیموں آپ کی مدد کرتا ہے۔ لیموں کی خوشبو میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ آپ کی ذہنی حالت کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیموں کی خوشبو آپ کو افسردگی اور اضطراب کے حملوں کی صورت میں آپ کی مدد کرسکتی ہے اور کمرے میں ایک مثبت ماحول پیدا کرتی ہے. اس کے لئے آپ کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اوروہ ہیں چند لیموں۔ ایک لیموں کے اوپری حصے کو کاٹ لیں اس کے بعد اس کوچار حصوں میں اس طرح سے کاٹیں کہ وہ حصے مکمل طور پرالگ نہ ہوں۔ کٹے ہوئے لیموں کو اپنے بستر کے ساتھ ایک پیالے میں رکھیں اوراب خوشبو کو اپنا کام کرنے دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ طریقہ اور بھی مؤثر ہو تواس کے لئے آپ کمرے کے ہر کونے میں کٹے ہوئے لیموں کے ساتھ ایک پیالہ رکھ سکتے ہیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015