یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مددگار غذائیں

پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ بنتا ہے جو خون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے۔ جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کی وجہ سے جوڑ بے کار ہو جاتے ہیں اور مریض کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ یورک ایسڈ بڑھنے کا تعلق صرف غیر صحت (health) بخش غذا کھانے سے نہیں ہے بلکہ یورک ایسڈ ذہنی امراض اور دل کے جملہ امراض ہونے کے باعث بڑھ سکتا ہے ۔یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے اور چند غذائی عادات کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنا پڑتا ہے ۔ یورک ایسڈ کی علامات کیا کیا ہیں؟ یورک ایسڈ کی علامات۱۔جوڑوں میں درد ہونا۲۔ گانٹھے پڑنا۳۔پیر کے انگوٹھوں میں سوجن۴۔ جوڑوں میں سوجن احتیاط۱۔یورک ایسڈ بڑھنے پر بڑے کا گوشت کم کر دیں۲۔ کھانے کو زیتون کے تیل کے علاوہ گھی یا دیگر تیلوں میں مت پکائیں۳۔ کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں۴۔ شراب اور تمباکو نوشی ہر گز نہ کریں۵۔ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ زیادہ استعمال نہ کریں سرکہسرکہ ایک قدرتی کلینسر اور ڈٹوکسفائر ہے ۔سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو ٹوڑ کر پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص آرگینک سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے ۔یہ محلول ۴ ہفتہ تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کی علامات کو کنٹرول ہوتا ہے ۔ لیموںلیموں وٹامن سی اور الکلائن سے بھر پور ہوتا ہے ۔لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہےایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے ۔اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملائی جا سکتی ہے ۔اس محلول کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوتا ہے ا سکے علاوہ وٹامن سی لینے کے لئے ڈکٹر کے مشورے کے مطابق وٹامن سی سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں ۔ سبز چائےروزانہ رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا درد نہیں بڑھتا ۔ فائبریونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے ،جیسے اسپغول ،دلیہ ،جو باجرہ ،بروکلی ،سیب ،کینو ،ناشپاتی ،اسٹرابیریز ،بلو بیریز ،کھیرا ،گاجر اور کیلا ۔یہ وہ غذا ہیں جو قبض دور کرتی ہیں جن کے کھانے سے پیشان کھل کر آتا ہے جس سے یورک ایسڈ کا اخراج ممکن ہوتا ہے ۔ سبزیوں کا جو سعام طور پر ذیابطیس کے مریضوں کا یورک ایسڈ جلد بڑھ جاتا ہے اور وہ ایسی غذا نہیں کھا پاتے جس سے یورک ایسڈ کنٹرول میں آتا ہے ۔لہذا ایسے مریض جو ہر پھل اور ہر سبزی نہیں کھا پاتے انھیں روزانہ ایک گاجر اور تین کھیروں کا رس نکال کر پینا چاہئے ۔اس جوس سے شوگر بھی کنٹرول ہو گی اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول ہو گا ۔ چیری اور اسٹرابیریچیری میں اینتھو سائنس نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے ۔چیری اور بریز ( اسٹرابیریز اور بلو بیریز ) یورک ایسڈ کو کرسٹل کی شکل بننے سے روکتی ہے کیوں کہ یہ ہی کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر گنٹھیا کا درد پیدا کرتے ہیں ۔ بیکنگ سوڈابیکنگ سوڈا جسے بائی کاربونیٹ آف سوڈا بھی کہا جاتا ہے یورک ایسڈ کو کم کرنے اور جوڑوں کا درد کم کرنے میں انتہائی مفید ہوتا ہے ۔بیکنگ سوڈا یورک ایسڈ کو پگھلانے اور گردوں کے ذریعے نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں حل کر کے دن میں ایک دفعہ پئیں ۔ہائی بلڈ پریشر اور ۶۰ سال کی عمر سے زائد افراد ڈاکٹر کے مشورے سے اس ٹوٹکے پر عمل کریں ۔ آسان ٹوٹکے۱۔ خالی پیٹ دو سے تین اخروٹ کھانے سے ہائی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۲۔ایلو ویرا جیل میں آنولے کا رس ملا کر پینے سے بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث ہونے والا جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۳۔ ناریل پانی یورک ایسڈ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بڑا ثر دار ہوتا ہے۴۔ ایک چمچ شہد اور ایک چمچ اسوگا ندھا پائوڈر ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۵۔کھانے کے بعد دو سے تین چمچ السی کے بیج چبا چبا کر کھانے سے بھی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۶۔اگر یورک ایسڈ بڑھنے سے گنٹھئے کا درد ہو تو بتھوے کے پتوں کا جو صبح خالی پیٹ پئیں اور دو گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں پئیں ۔۷ کھانوں میں اجوائن کا استعمال کریں۸۔ ایک درمیانے سائز کے کچے پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیج الگ کر لیں ان ٹکڑوں کو دو لیٹر پانی میں ۵ سے ۷ منٹ تکپکائیں اس پانی میں ایک چمچ گرین ٹی کے پتے بھی ڈال دیں ۔پانی دن میں دو سے تین بار چائے کی طرح استعمال کریں ۔

کیٹاگری میں : صحت