سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پہنچا کر جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا جوڈیشل کیا جائے تاکہ محکمہ اینٹی کرپشن والے اپنا پراسس کر کے انہیں لے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کہتی ہے جوڈیشل کیا جائے، یہ عدالت اسد قیصر کی ضمانت نہیں دے سکتی ۔ بعد ازاں اسلامی کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن ضلع صوابی کے حوالہ کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن میں اسد قیصر کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی سامنے آگئی۔ اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔ ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی اور معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گرفتارکیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015